شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

8 فروری کی کال پر گھروں میں چھاپے مارے جا رہے’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور6فروری (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے الزام عائد کیا ہے کہ 8 فروری کے پرامن احتجاج کو روکنے کے لئے رہنماؤں اور کارکنان کے گھروں میں چھاپے مارے جا رہے،ان اقدامات سے حکومت کی بوکھلاہٹ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ عوام کے پرامن احتجاج سے کتنا خوفزدہ ہیں۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ رہنماؤں اور کارکنان کے گھروں پر چھاپوں کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہاہے جس سے ان کی بوکھلاہٹ واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنی مرضی طاقت کا استعمال کر لیں آپ نے8 فروری 2024 کو مینڈیٹ چوری کیا تھا،8 فروری 2025 کو عوام بڑی تعداد میں نکلیں گے اور مینڈیٹ کی واپسی کا مطالبہ کریں گے۔ انہوں نے آئین ہر شہری کو اپنے حقوق کے لئے پر امن احتجاج کا حق دیتے ہیں لیکن حکمران ٹولہ بازور بازو اس حق کوبھی سلب کر رہے ہیں،حکمران اپنے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات سے خود معاشرے میں انتشار اور بگاڑ کا باعث بن رہے ہیں۔