شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیر کی آزادی قریب ہے، بھارت کو کشمیر سے انشا اللہ جانا ہی پڑے گا: طاہر کھوکھر

مظفرآباد5فروری (پی پی آئی) سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے پوری پاکستان قوم اور پاک فوج کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اور فوج نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرکے بھارت سمیت پوری دنیا کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ کشمیری قوم اکیلے نہیں ہیں بلکہ ان کے ساتھ پوری پاکستانی قوم اور پاک فوج کھڑی ہے۔طاہرکھوکھر نے کہا کہ جس طرح پاک فوج کی کور کمانڈر کانفرنس میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیااور بھارت کو پیغام دیا کہ پاک فوج کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے ہم آرمی چیف کے شکر گزار ہیں انہوں نے کشمیریوں کے ساتھ نہ صرف اظہار یکجہتی کیا بلکہ دشمن کو پیغام دیا کہ کشمیری اکیلے نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی سے بھارت کے عزائم خاک میں مل چکے ہیں کیوں کہ پاکستانی قوم نے یکجہتی کا پیغام دے دیا کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کا رشتہ لا الہ الاللہ کا ہے۔پاکستان قوم اورپاک فوج کی وجہ سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور کشمیری قوم میں ایک نیا حوصلہ پیدا ہوا ہے کشمیری جد جہد آزادی کی تحریک سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے کشمیریوں کی لائف لائن آزادی ہے کشمیری عوام بھارت کے سامنے گردن جھکانے کے بجائے حسینت کی راہ پر چلتے ہوئے اپنی گردنیں کٹوا رہے ہیں کشمیری قوم کا کوئی ایسا گھر نہیں جو اللہ کی راہ میں جدو جہد آزادی کی راہ میں شہید نہ ہوا ہو۔اگربھارت یہ سوچتا ہے وہ لاکھوں کی فوج سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا دے گا تو اس کی بھول ہے کشمیری عوام نے کشمیر کی آزادی کے لیئے اپنی کشتیاں جلا دی ہیں اب صرف وہ رکیں گئے تو کشمیر کی آزادی لے کر ہی رکیں گے انشاء اللہ کشمیر کی آزادی قریب ہے جس طرح کشمیری عوام جاگ چکے ہیں بھارت کو کشمیر سے جانا پڑے گا۔ آزادی ہی کشمیریوں کا مقدر ہے۔