بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق وزیر و ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری رفیق نیئر کی ملاقات

اسلام آباد07فروری (پی پی آئی)صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق وزیر و ممبر قانون ساز اسمبلی و صدر گرامی کے دیرینہ ساتھی چوہدری رفیق نیئر  نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد کے مطابق اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیر و ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری رفیق نیئر نے آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پرتفصیلی اور سیر حاصل گفتگو کی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیر و ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری رفیق نیئر نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری ظلم و بربریت کی مذمت کی اور کہا کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے بنیادی حقوق آزادی کو طاقت کے زور سے دبائے ہوئے ہے۔ ایسے حالات میں ہمیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بھارت کی ان ریشہ دوانیوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہو گا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیر و ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری رفیق نیئر کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔