شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈیجیٹل میڈیا کوباضابطہ بنانے کیلئے پیکا قانون نافذ کیا ہے،عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد7فروری (پی پی آئی)اطلاعات و نشریات کے وزیرعطا  اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے ڈیجیٹل میڈیا کوباضابطہ بنانے کیلئے الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کا قانون نافذ کیا ہے۔انہوں نے قومی اسمبلی کی اطلاعات ونشریات کے بارے میں قائمہ کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مؤثر نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے ڈیجیٹل میڈیا تشدد پر اکسانے سمیت سنگین معاشرتی مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت نے ریڈیوپاکستان اور پی ٹی وی کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی ہے۔انہوں نے پی ٹی وی اور ریڈیوپاکستان کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے جاری کوششوں کا بھی حوالہ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اور آزادجموں وکشمیر میں کوریج بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔انہوں نے ان علاقوں کے نوجوانوں کو منفی سوچ پر اکسانے کیلئے غیر ملکی حمایت یافتہ مہمات پر تشویش کااظہار کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ذرائع ابلاغ کے ذریعے ان مسائل پر قابو پاکر نوجوانوں کو مثبت سمت کی جانب گامزن کریں گے۔