سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں ڈمپر اور ٹینکرز سے بڑھتے حادثات پر گورنر سندھ برہم، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط

کراچی7فروری (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں ڈمپر اور ٹینکرز سے بڑھتے حادثات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے شہریوں کی اموات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے فوری نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔ریڈیو پاکستان کے بیان کے مطابق گورنر سندھ نے خط میں کہا کہ ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور قانون پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔گورنر نے ہیوی ٹریفک سے شہریوں کی اموات کو انتظامی لاپروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان واقعات کے ذمہ دار ڈرائیوروں کا فرار قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے کے اوقات متعین کئے ہیں۔ گورنر نے چیف جسٹس سے عدالتی احکامات پر عمل یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔گورنر نے امید ظاہر کی کہ چیف جسٹس ٹریفک معاملات پر فوری اقدامات اٹھائیں گے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔