اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں مینجمنٹ سائنسز فیکلٹی کے نئے طلباکے لیے تعارفی سیشن کا اہتمام

اسلام آباد7فروری (پی پی آئی)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ امور طلبہ (مردانہ) نے مینجمنٹ سائنسز فیکلٹی کے نئے طلبا  کے لیے ایک تعارفی سیشن کا اہتمام کیا، جس کا مقصد انہیں یونیورسٹی کے تعلیمی ڈھانچے اور طلبہ کی زندگی سے ہم آہنگ کرنا تھا۔بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے بیان کے مطابق، اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد ڈاکٹر علی اصغر، اسسٹنٹ پروفیسر کی جانب سے استقبالیہ خطاب ہوا۔ انہوں نے فیکلٹی کے ڈھانچے اور تعلیمی نظام کا تعارف فراہم کیا۔ڈاکٹر حافظ غفران، ڈائریکٹر امور طلبہ نے طلبا کو IIUI کی پالیسیاں، طلباکا ضابطہ اخلاق اور بہار 2025 کی سرگرمیوں کے کیلنڈر کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے طلباکے تعلیمی راستوں سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیے۔تعارفی سیشن کا اختتام شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین کی جانب سے شکریہ کے ووٹ کے ساتھ ہوا، جنہوں نے طلباء   کو تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں فعال شرکت کی تلقین کی۔ یہ سیشن طلباکی یونیورسٹی کے ماحول میں انضمام کو آسان بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔