نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک پر مسلط حکومت ختم کر کے فوری طور شفاف انتخابات کرائے جائیں: سیدعلی مردان شاہ

تھٹھہ/خیرپور/بدین08فروری (پی پی آئی)جماعت اسلامی اور جی ڈی اے اور تحریک انصاف کی جانب سے 8 فروری کے عام انتخابات میں  مبینہ دھاندلی کے خلاف صوبہ بھر میں یوم سیاہ منایا گیا تفصیلات کے مطابق  گزشتہ سال 8 فروری2024  کے انتخابات  کو ایک سال مکمل ہونے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگاڑا،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اپیل پر احتجاجی اجتماعات منعقد ہوئے۔بدین میں جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر انجنیئر سید علی مردان شاہ گیلانی.جنرل سکریٹری عبدالکریم بلیدی  اورجی ڈی اے کے رہنما سابق رکن صوبائی اسمبلی حسنین مرزا پی ٹی آئی ضلع بدین کے صدر عزیز اللہ ڈیرو جنرل سیکریٹری غلام رسول میمن کی قیادت میں الگ الگ  ریلیاں نکالی گئی اور شہر کے مختلف علاقوں سے گشت کرتے ہوئے بدین پریس کلب پہنچ کر مشترکہ  مظاہرہ کیا گیا رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کے فارم 47 کے ذریعے دھاندلی کرکے عوام کے مسترد لوگوں کو چور دروازے عوام اور ملک پر مسلط حکومت کو ختم کر کے فوری طور شفاف انتخابات کرائے جائیں انہوں نے کہا کے شکست خوردہ  افراد کو بدترین دھاندلی اور غیر آئینی طریقے سے ملک اور عوام پر مسلط کر کے عوام کی رائے پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے انہونے کہا کے دھاندلی اور فارم 47 کے ذریعے قائم حکومت کو دریا سندھ سے غیر قانونی کینال نکالنے سمیت کسی بھی فیصلے کا اختیار نہیں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انصاف ھاؤس سے کارکنوں کی جانب سے سینکڑوں موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر ریلی نکالی اور دھاندلی شدہ حکومت نامنظور کے نعرے لگاتے شہر کا گشت کرتے رہے