کراچی10فروری (پی پی آئی)ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز نے آئی جی سندھ کی ہدایت پر نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں خام مال اور برآمدی مصنوعات کی بلارکاوٹ ترسیل یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کی یقینی دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعتی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے ہیوی ٹریفک کو کلیئر رکھنے کی کوششیں جاری رکھیں گی تاکہ ہم سب مل کر اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرسکیں۔ یہ بات انہوں نے ایس ایس پی ٹریفک ڈاکٹر قمر رضوی اور دیگر افسران کے ہمراہ نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے دورے کے موقع پر ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صدر نکاٹی فیصل معیز خان، ڈپٹی چیف سی ایم سی سید یاسر علی، اسسٹنٹ چیف شہزاد الہٰی، صدر نکاٹی ویلفیئر سجاد وزیر، ڈپٹی چیف ڈی ایم سی اصفر حسین، سید طارق رشید، سید صابر علی، فیصل شابو و دیگر ممبران بھی شریک تھے۔ نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے ایک بیان کے مطابقنکاٹی کے صدر فیصل معیز خان نے ڈی آئی جی ٹریف کا خیرمقدم کرتے ہوئے نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں درپیش ٹریفک مسائل کو اجاگر کیا۔ انہوں نے صنعتی ایریا میں سڑکوں کے اطراف بڑھتی تجاوزات کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ تجاوازت کی بھرمار کی وجہ سے صنعتکاروں کو درآمدی و برآمدی مال کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا ڈی آئی جی ٹریفک تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے راستے کلیئر کرائیں۔ انہوں نے چنگچیوں اور رکشوں کی بھرمار کی طرف بھی ڈی آئی جی ٹریف کی توجہ مبذول کرائی جو تجاوزت کے بعد ٹریفک جام کی دوسری بڑی وجہ ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے صدر نکاٹی کو تجاوزات کے خاتمے سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تاکہ ٹریفک کی آمدورفت میں روانی برقرار رکھی جاسکے۔
Next Post
گرمی کی لہر کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے گلوبل ساؤتھ مہم 14 فروری سے شروع
Mon Feb 10 , 2025
اسلام آباد10فروری (پی پی آئی)گرمی کی لہروں پر گلوبل ساؤتھ کی ماہانہ کارروائی کا باضابطہ آغاز 14 فروری کو ہوگا، جس میں سول سوسائٹی، ماہرین، اور کمیونٹی رہنما گرمی کی لہروں کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے متحد ہوں گے۔ یہ واقعات، جو کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ […]
