کراچی10فروری (پی پی آئی)پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز (پی وی ایم اے)، وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) اور کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹڑی (کاٹی) کا تاجر و صنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشترکہ کاوشیں اور جدوجہد کرنے پر اتفاق، وفاق اور صوبائی حکومت صنعتکاری کے فروغ کے لئے انقلابی اقدامات اور صنعتکاروں کو سہولیات فراہم کرے تو ملک بھر کے تاجر و صنعتکار پاکستانی معیشت کے خطے میں جائز مقام کا حصول یقینی بناسکتے ہیں۔یہ بات پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عمر ریحان نے ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ، کاٹی کے صدر جنید نقی سمیت دیگر عہدیداران، کاٹی کے رہنماؤں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر فیڈریشن آف پاکستان کے صدر عاطف اکرام شیخ، کاٹی کے صدر جنید نقی، ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا، یو بی جی سندھ ریجن کے چیئرمین خالد تواب، چیئرمین این بی جی میاں زاہد حسین، احمد چنائے، فیڈریشن کے نائب صدر عبدالمھیمن بلال خان، کاٹی کے سینئر نائب صدر اعجاز احمد شیخ، نائب صدر طارق حسین ، سابق صدور و چیئرمینز سمیت تاجر رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی وی ایم اے کے چیئرمین شیخ عمر ریحان نے کہا کہ صنعتکار مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں جہاں بجلی گیس اور پیداواری لاگت خطہ میں سب سے زیادہ ہے۔ انہوں ں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ شیخ عمر ریحان نے کہا کہ موجودہ حالات میں صنعتکارو تاجر برادری کو متحد ہوکر اپنے جائز مطالبات حکومت تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے کاٹی اور پی وی ایم اے کے قیادت متحد ہوکر حکومت سندھ اور وفاقی حکومت سے مذاکرات کرکے پیداواری لاگت، بجلی، گیس اور پانی سمیت ٹیکس معاملات ا، شرح سود اور سیکیورٹی مسائل کا حل نکالیں۔ چیئرمین پی وی ایم اے نے کہا کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے اور تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے کے بھرپور عزم کا اظہار کیا گیا جس سے امید ہے کہ صنعتکار و تاجر برادری متحدہ ہوکر سنجیدگی سے مسائل حل کروائیں تو معاملات فوری طور پر بہتر ہوسکتے ہیں۔ کاٹی کے صدر جنید نقی نے کہا کہ صنعتکار اس وقت بے شمار مسائل میں گھرے ہیں، کاٹی میں آئے روز صنعتکار اپنے مسائل لا رہے ہیں ہوتے ہیں جن کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں لیکن ٹیکس معاملات، بجلی، گیس، پانی، سیکیورٹی اور دیگر بلدیاتی مسائل بڑھنے سے کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ صدر کاٹی نے اتنفاق کیا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بنانا انتہائی ضروری ہے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے خطاب میں کہا کہ فیڈریشن ملک بھر کے صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل حل کرنے میں کوشاں ہے، فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے ہی آئی پی پیز کے مسائل پر آواز اٹھائی گئی اور حکومت نے مطالبات منظور کرتے ہوئے بجلی کی قیمت کم کی۔ انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی اب بھی بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے شیخ عمر ریحان کی تجویر سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پی وی ایم اے اور کاٹی کی ایف پی سی سی آئی کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دے جو بزنس کمیونٹی کے مسائل اور ان کے حل کی تجاویز مرتب کرے جسے وفاق اور صوبائی حکومت سمیت وزیر خزانہ اور متعلقہ محکموں تک پہنچائی جائیں گی اور ان پر حکومت کو قائل کریں گے کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل ترجیحی طور پر حل ہوں۔ تقریب سے میاں زاہد حسین، زبیر چھایا، خالد تواب، بلال خان نے بھی خطاب کیا۔
Next Post
پاکستان میں مرگی کے مرض کا تناسب خطرناک حد تک زیادہ ہے: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی
Mon Feb 10 , 2025
کراچی10فروری (پی پی آئی)ایپی لیپسی فاو نڈیشن آف پاکستان کی صدر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں مرگی کے مرض کا تناسب دیگر ترقی پذیر ممالک کے مقابلے میں خطرناک حد تک زیادہ ہے۔ مرگی کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیان میں انہوں نے […]
