بلوچستان کابینہ میں ردوبدل،2پارلیمانی سیکرٹریوں کو نئی ذمہ داریاں تفویض

کوئٹہ، 12 فروری 2025 (پی پی آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان حکومت کی کابینہ میں تبدیلیاں کرتے ہوئے دو پارلیمانی سیکرٹریز سے قلمدان واپس لے لیے۔بلوچستان حکومت کے ایک بیان کے مطابق محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لیاقت علی لہری سے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کا قلمدان واپس لے کر انہیں ٹرانسپورٹ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔عبدالمجید بادینی سے ٹرانسپورٹ کا قلمدان واپس لے کر انہیں ایڈمنسٹریٹر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ تبدیلیوں کا مقصد کابینہ کی کارکردگی کو بہتر بنانا بتایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستانی بینکوں کو بڑھتی ہوئی ٹیکسوں کے درمیان بنیادی آمدنی میں کمی کا سامنا

Wed Feb 12 , 2025
کراچی12فروری (پی پی آئی)پاکستانی بینک سال 2024 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے اپنی بنیادی آمدنی میں کمی کے لیے تیار ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سکڑتے ہوئے نیٹ انٹرسٹ مارجنز (NIMs) اور بڑھتی ہوئی ٹیکس ہیں، جو غیر بنیادی آمدنی اور اثاثہ جات کی ترقی سے حاصل ہونے […]