دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی پرتشدد، انتہا پسندی کے انسداد کا بین الاقوامی دن منایا گیا

اسلام آباد12فروری (پی پی آئی) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بدھ کو  پرتشدد، انتہا پسندی کے انسداد کا بین الاقوامی دن منایا گیا۔ اس دن کا مقصد پرتشدد انتہا پسندی کے خطرات سے آگاہی بڑھانا اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا ہے۔وزارت اطلاعات و نشریات کے بیان کے مطابق، یہ دن دہشت گردی کے پھیلاؤ کے سازگار حالات کو دور کرنے کی اہمیت کی یاد دہانی کرواتا ہے۔ اس اقدام کے تحت قوموں کے درمیان تعاون کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تاکہ پرتشدد انتہا پسندی کا مؤثر انداز میں مقابلہ اور روک تھام کی جا سکے۔یہ  دن  پرتشدد انتہا پسندی سے منسلک چیلنجز اور اس کے دہشت گردی کی طرف لے جانے کی صلاحیت کے حوالے سے مشترکہ محاذ کی ضرورت کو اجاگر کرتاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کوریا کے اعلیٰ سطحی وفد کی وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر سے ملاقات

Wed Feb 12 , 2025
اسلام آباد12فروری (پی پی آئی) پاکستان اور کوریا نے زرعی ٹیکنالوجی، مویشیوں کی افزائش اور پائیدار زراعت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کی توثیق کی ہے۔ اس عزم کا اظہار اسلام آباد میں کوریا کے ایک اعلیٰ سطحی وفد اور وزیر برائے قومی […]