معلومات کی فراہمی اور ماحولیاتی شعور بیدار کرنے کا طاقتور ذریعہ ریڈیو ہے: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی13فروری (پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ریڈیو کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ریڈیو عوام تک درست معلومات پہنچانے کا مؤثر ذریعہ ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی صحافت کی آزادی اور عوام تک درست معلومات فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ اس سال ریڈیو کا عالمی دن ’ریڈیو اور موسمیاتی تبدیلی‘ کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ کے بیان کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین چیلنج بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے اہم مسئلے پر مؤثر عوامی آگاہی کو فروغ دینا چاہئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ریڈیو معلومات کی فراہمی اور ماحولیاتی شعور بیدار کرنے کا طاقتور ذریعہ ہے۔ انہوں نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے میڈیا اور ریڈیو کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ریڈیو کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، وجوہات اور حل عوام تک باآسانی پہنچ سکتے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ریڈیو اسٹیشنز ماحولیاتی مسائل اجاگر کریں تو سندھ حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سولنگی اور برڑوبرادری کے الزامات بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہیں:ترجمان، امیر بخش بھٹو

Thu Feb 13 , 2025
لاڑکانہ13فروری (پی پی آئی)سابق  وزیر اعلیٰ  ممتاز علی بھٹو کے صاحبزادے سردار امیر بخش خان بھٹو کے میڈیا ترجمان محمد ابراہیم ابڑو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوڈیرو پریس کلب کے سامنے سولنگی اور برڑوبرادری کی جانب سے کیے گئے حالیہ احتجاجی مظاہرے میں لگائے گئے […]