جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

زمین پر قبضہ کی کوئی شکایت آئے تو فوری کارروائی کی جائے: کمشنر کراچی کو وزیراعلیٰ کو ہدایت

کراچی 18فروری (پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت بزنس کمیونٹی سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر داخلہ ضیا  الحسن لنجار نے اپنی سب-کمیٹی کے فیصلوں سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں خاص طور پر صنعتی علاقوں میں تجاوزات کے مسئلے پر غور کیا گیا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے بیان کے مطابق وزیر داخلہ ضیا  الحسن لنجار نے واضح کیا کہ صنعتی علاقوں میں جو بھی تجاوزات ہوں گی، انہیں ہٹا دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوفٹ انکروچمینٹ یعنی صنعتی علاقوں میں غیرقانونی پارکنگ کو بھی ختم کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ زمین پر قبضہ کرنے کی کوئی شکایت آئے تو فوری کارروائی کی جائے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ صنعتی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا اولین ترجیح ہے۔اجلاس میں شرکت کرنے والوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کراچی کے صنعتی علاقوں میں تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔ اجلاس کے اختتام پر مختلف تجاویز پر غور کیا گیا تاکہ مستقبل میں ایسے مسائل سے نمٹا جا سکے۔