جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اینڈ انوائرمنٹ پروٹیکشن کے وفد کی مشیر اْمور طلباجامعہ کراچی سے ملاقات

کراچی 18فروری (پی پی آئی) سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اینڈ انوائرمنٹ پروٹیکشن کے ایک وفد نے جامعہ کراچی کی مشیر اْمور طلبا ڈاکٹر نوشین رضا سے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی سعید راجپوت کر رہے تھے اور اس میں فنانس سیکریٹری لقمان احمد، انفارمیشن سیکریٹری اْشنا شیخ، چیئرمین انوائرمنٹ ڈویژن عمران احمد، اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران شامل تھے۔سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اینڈ انوائرمنٹ پروٹیکشن کے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ڈاکٹر نوشین رضا نے  سوسائٹی  کی جانب سے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اْمید ظاہر کی کہ یہ پروگرام طلبہ و طالبات کو ملازمت کے مواقع حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔سوسائٹی کے صدر سعید راجپوت نے کہا کہ ان کا مقصد طلبہ کو مطلوبہ تجربہ اور مہارت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ تعلیم کے بعد روزگار حاصل کر سکیں۔بریفنگ کے اختتام پر جامعہ کراچی کے کیمپس اینڈ سیکیورٹی افئیرز ایڈوائزر ڈاکٹر سلمان زبیر نے بھی شرکت کی اور سوسائٹی ے پروپوزل پر اظہار تشکر کیا۔