جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوئٹہ کے علاقے سکندر آباد کچھی بیگ میں بم دھماکہ، نامعلوم شخص ہلاک

کوئٹہ21فروری (پی پی آئی)کوئٹہ کے علاقے سکندر آباد کچھی بیگ میں جمعہ کو ایک بم دھماکے کے نتیجے میں ایک نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق یہ شخص کسی مقام پر بم نصب کرنے کی کوشش میں تھا۔ دھماکے کے فوراً بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کیے۔ لاش کو سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص خود بم کو کہیں نصب کرنے جا رہا تھا لیکن وہ خود بم کا شکار ہو گیا۔ سریاب پولیس اسٹیشن کے حکام اس واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں۔