جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

زبانی دعووں سے نہ معیشت ترقی کرے گی اور نہ ہی عوام کا پیٹ بھرا جا سکتا ہے:مسرت چیمہ

لاہور21فروری (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے وفاقی اور پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زبانی دعووں سے نہ معیشت ترقی کرے گی اور نہ ہی عوام کا پیٹ بھرا جا سکتا ہے۔مسرت چیمہ نے کہا کہ عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اور حکومت کی کارکردگی کا حقیقی پوسٹمارٹم کر رہے ہیں۔ انہوں نے رمضان المبارک میں نقد امداد کے بجائے ضروری اشیائے خوردونوش کو سستا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی کی خود ہی تعریف کی ہے جبکہ عوام کو ابھی بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ چیمہ نے کہا کہ حکمرانوں کی توجہ صرف عمران خان کو سیاسی طور پر کمزور کرنے پر مرکوز رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو دو وقت کی روٹی، تعلیم اور معیاری علاج کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ حکومتی وزرا پر الزام لگاتے ہوئے چیمہ نے کہا کہ وہ صرف خوبصورت بیانات دینے میں مصروف ہیں۔