ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ریڈ بس کرایوں میں اضافہ عوام کو اچھی ٹرانسپورٹ سروس سے محروم کرنے کی سازش ہے: ابو بکر عثمان

کراچی،24فروری (پی پی آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی نے ریڈ بس کے کرایوں میں اضافے کو عوام کو اچھی ٹرانسپورٹ سروس سے محروم کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان کے مطابق، پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے ڈائریکٹر پبلک ایشوز کمیٹی ابو بکر عثمان نے کہا کہ پیپلز بس سروس کے اضافی کرائے شہریوں کے لئے مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر مسافر ملازمت پیشہ ہیں جن کے لئے 120 روپے یکطرفہ کرائے کی ادائیگی مشکل ہے۔ابو بکر عثمان نے زور دیا کہ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو شہریوں کے حقوق کا خیال رکھتے ہوئے کرایوں میں اضافے کو ریگولیٹری کے تحت منظور کروا کر نوٹیفیکیشن جاری کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز بسیں ڈیزل اور بیٹری پر چلنے کی بنا پر کرایوں میں اضافے کا جواز نہیں بنتا۔پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ پیپلز بس سروس کا کرایہ بڑھانے سے پہلے روزانہ کا ریونیو 16 ہزار روپے تھا جو اب 32 سے 38 ہزار روپے یومیہ تک پہنچ چکا ہے۔ پاسبان نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیپلز بس سروس کا کرایہ زیادہ سے زیادہ 60 روپے مقرر کیا جائے تاکہ عوام اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی شکایت ہے کہ کنڈیکٹرز اسٹاپس کے حساب سے اضافی کرائے وصول کر رہے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے۔سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ فیصلے کی نیت اچھی ہے اور حکومت 40 روپے فی مسافر کے حساب سے سبسڈی دے رہی ہے، مگر پیپلز بس سروس انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ حکومت نے سبسڈی دینے سے انکار کر دیا ہے۔ پاسبان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کرے تاکہ عام آدمی بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکے۔