شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انسانیت کے عظیم خادم عبدالستار ایدھی کا 97واں یوم پیدائش منایا گیا

کراچی،28فروری (پی پی آئی) انسانیت کے عظیم خادم عبدالستار ایدھی کا 97واں یوم پیدائش28 فروری کو منایا گیا۔ ایدھی نے بلا تفریق انسانیت کی بے لوث خدمت کی اور اپنی پوری زندگی فلاحی کاموں کے لیے وقف کیے رکھی۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے بیان کے مطابق عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928 کو بھارتی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد کراچی میں سکونت اختیار کی اور 1951 میں ایک چھوٹے کمرے سے دکھی انسانیت کی خدمت کا آغاز کیا۔ایدھی فاؤنڈیشن کے قیام سے لاوارث بچوں، بے سہارا خواتین اور بزرگوں کو سہارا ملا۔ ایدھی ایمبولنس سروس نے بڑے سانحات سے لے کر چھوٹے حادثات تک خدمات فراہم کیں۔ایدھی فاؤنڈیشن نے ہسپتال، کلینک، زچگی سینٹر، پاگل خانے، معذوروں کے لئے گھر، بلڈ بینک، یتیم خانے، پناہ گاہیں اور سکول کھولے۔ 1997 کی گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس دنیا کی سب سے بڑی فلاحی ایمبولینس سروس ہے۔عبدالستار ایدھی کی اہلیہ ہر مشن میں ان کے ساتھ رہیں۔ ان کے بیٹے فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے خدمت کا جذبہ آئندہ نسل تک منتقل کیا۔عبدالستار ایدھی 8 جولائی 2016 کو دنیا سے رخصت ہوئے۔ ایدھی ولیج میں لاوارث بچوں نے ان کی وفات پر کہا کہ ہم ایک بار پھر یتیم ہو گئے۔