حیدر آباد: جماعت اسلامی کی جانب سے پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت

حیدرآباد: جماعت اسلامی ضلع حیدر آباد کی پشاور قصہ خوانی بازار بم دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے ۔امیرجماعت اسلامی ضلع حےدرآبادشےخ شوکت علی ،جنرل سیکریٹری حافظ محمدطاہرراجپوت اور نائب امیر رضوان احمدگدی نے قصہ خوانی بازار پشاور بم دھماکے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ قصہ خوانی بازاربم دھماکے مےں انسانی جانوں کانقصان قابل افسوس اور قابل مذمت ہے ۔ طالبان سے مذاکرات سے قبل بم دھماکوں اور ڈرون حملوں مےں تیزی اپنوں کا کام نہیں ہوسکتا ،بم دھماکوں کی سیریزکے پیچھے وہ قوتیں ملوث ہےں جنھیں پرامن پاکستان برداشت نہیں ۔انھوں نے کہاکہ مسلسل بم دھماکے اور ڈرون حملوں مےں بے گناہ شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھورہے ہےں ۔بھارت اسرائیل اور امریکہ پاکستان کومستحکم نہیں دیکھناچاہتے ہےں ۔ایک ایسے وقت مےں بم دھماکوں اور ڈرون حملوں مےں تیزی آئی ہے جب اے پی سی کے فیصلے کے مطابق حکومت اور طالبان مذاکرات کاآغازہونے والاہے ۔اس سے یہی بات ثابت ہوتی ہے ان انسانیت سوزوارداتوں کے پیچھے وہ قوتیں ہےں جنھیں حکومت طالبان مذاکرات کے ذریعے امن پسندنہیں ہے ۔ماضی کی طرح پاکستان مےںامریکا اسرائیل اور بھارت ملوث ہےں۔حکومت مناسب فضا مےں طالبان سے فوری مذاکرات شروع کردے اپنے لوگ مذاکرات ضرورکریںگے۔جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے قصہ خوانی بازارپشاور بم دھماکوں کے شہداکے لیے دعابھی کی ۔

Next Post

حیدر آباد : گورنمنٹ کالج کالی موری کے پروفیسر عقیل احمد انتقال کر گئے

Mon Sep 30 , 2013
حیدرآباد: پرافیسر عقیل احمد کھو کھر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔گورنمنٹ کالج کالی موری کے فزکس ڈپارٹمنٹ کے استاد اورجمیل احمدکھوکھر کے بھائی اسسٹنٹ پروفیسر عقیل احمد کھوکھر دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ،ان کی نمازجنازہ رہائش اللہ والاچوک ہیرآبادمےں اداکی گئی ،نمازجنازہ مےں گورنمنٹ کالج کالی موری کے اساتذہ،اسٹاف ،طلبہ ،شعبہ تعلیم سے وابستہ […]