کراچی،26فروری (پی پی آئی) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سندھ نے محکمہ بلدیات کے پانچ افسران کو اجلاس میں عدم شرکت کے باعث معطل کر دیا۔ محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین نثار کھوڑو نے کی اور شھید بینظیر آباد ڈویزن کے 2018 سے 2021 تک کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نثار کھوڑو نے اجلاس میں افسران کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا اور معطلی کے احکامات جاری کیے۔ معطل افسران میں شہید بینظیر آباد ضلع کونسل کے چیف آفیسر، میونسپل کمیٹی نوابشاہ کے میونسپل آفیسر اور تین ٹاؤن کمیٹیوں کے افسران شامل ہیں۔چیئرمین نثار کھوڑو نے کہا کہ افسران کو پی اے سی میں عوام کے پیسوں کا حساب دینا ہوگا اور جو افسران آڈٹ ریکارڈ فراہم نہیں کریں گے، انہیں معطل کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران ضلع کونسل نوشھروفیروز اور سانگھڑ کے چیئرمین کی جانب سے غیر قانونی طریقے سے این آئی ٹیز جاری کرنے کا بھی انکشاف ہوا، جس پر پی اے سی نے تحقیقات کا حکم دیا۔ علاوہ ازیں، ضلع کونسل سانگھڑ کے چیئرمین کی گاڑی کے لئے ماہانہ 1200 لیٹر پیٹرول کے اجراء پر بھی سوالات اٹھائے گئے اور تحقیقات کا حکم صادر کیا گیا۔
Next Post
مین اسپارکو روڈ سے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار
Wed Feb 26 , 2025
کراچی،26فروری (پی پی آئی) کراچی ایسٹ، تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے مین اسپارکو روڈ کے قریب کامیاب کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایک گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کا نام طارق ولد اختر شاہ مسعود بتایا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے […]
