ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میرپورخاص کا 23 سالہ نوجوان حارث شیخ کراچی کی سڑکوں پر حادثہ کا شکار

میرپورخاص،یکم مارچ (پی پی آئی)”میرپورخاص کا 23 سالہ نوجوان  حارث شیخ کراچی کی سڑکوں پر حادثے کا شکار ہو گیا۔ حارث شیخ، جو داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کراچی کا طالب علم تھا، تیز رفتار ٹینکر کی زد میں آ کر جان بحق ہو گیا۔حارث شیخ میرپورخاص کے پرائمری اسکول ماسٹر سلیم شیخ کا بیٹا تھا۔ حادثہ کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹینکر نے حارث کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔ حادثے کے نتیجے میں حارث موقع پر ہی جان بحق ہو گیا، جبکہ اس کے ساتھ موٹر سائیکل پر موجود دوسرا نوجوان شدید زخمی ہوا اور کراچی جناح اسپتال میں زیر علاج ہے۔حادثے کے بعد حارث کی نعش میرپورخاص منتقل کی گئی جہاں ہفتے کی صبح ان کی تدفین آبائی قبرستان میں کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں شہریوں سمیت عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حارث کی المناک موت کے سبب علاقے میں سوگ کی کیفیت ہے۔حارث شیخ کے تین بھائی اور ایک بہن ہیں اور ان کی رہائش میرپورخاص کے علاقے لطیف ٹاؤن میں تھی۔ حادثے کے بعد علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔”