ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نوشہرو فیروز میں مختلف واقعات و حادثات کے دوران ایک عورت سمیت2افراد ہلاک

نوشہرو فیروز،یکم مارچ (پی پی آئی)ضلع نوشہرو فیروز میں مختلف واقعات و حادثات کے دوران ایک عورت سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سود خوروں کے تقاضوں سے تنگ اقدام خود کشی کے مرتکب نوجوان کو لوگوں نے بچا لیا۔تفصیلات کے مطابق گاؤں ٹپال ماچھی میں بجلی کے پنکھے سے کرنٹ لگنے کے باعث دو بچوں کی ماں مسماۃ حمیرا ماچھی  چل بسی، پولیس  نے نعش ضروری کارروائی بعد ورثا کے حوالے کر دی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔اسی طرح گوٹھ قمر الدین چانڈیو میں شہزادہ چوہان  نامی  نوجوان نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان گھر کا واحد کفیل اور کچی شراب، نشہ آور گولیوں کا عادی تھا۔علاوہ ازیں مورو کے نواح میں سود خوروں کے  تقاضوں سے تنگ آکر بابر لاکھو نے خودکشی کی کوشش جسے لوگوں نے بچا لیا نیزگاؤں سردار خان لوند میں  زرعی اراضی پر جاتے ہوئے صداقت لوندسے رہزنوں نے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر اسے گولیاں مار دیں، نوجوان کو زخمی حالت میں مورو اسپتال منتقل کیا گیا ہے،  مزید براں ڈکیتی اور چوری وارداتوں میں دو شہری موٹر سائیکلوں سے ہاتھ دھو بیٹھے موٹر سائیکل ڈکیتی کاواقعہ کوٹ لالو میں جلالجی اسٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں رہزنوں نے گاؤں گلزار راجپر جانے والے نوجوان غلام قادر راجپر سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا، موٹر سائیکل چوری کی واردات کنڈیارو  میں ہوئی جہاں مقصود کلیری کی دکان کے باہر کھڑی ہوئی موٹر سائیکل  چرا  لی گئی، پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔