ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حب ماربل فیکٹری میں پتھر گرنے سے 35 سالہ مزدور جاں بحق

حب/بلوچستان،4مارچ (پی پی آئی)حب ماربل سٹی میں الصف ماربل کمپنی میں کام کے دوران پتھر کے نیچے دبنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت 35 سالہ اللہ نواز ولد غلام حیدر کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد مزدور کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول اسپتال منتقل کردی گئی۔ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق واقعہ ماربل فیکٹری میں کام کے دوران پیش آیا، جہاں پتھر مزدور پر گرنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو اسپتال منتقل کیا۔پولیس تھانہ ہائیٹ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فیکٹری انتظامیہ سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔