کراچی،10مارچ (پی پی آئی)تھانہ سکھن کے علاقے روڈ نمبر 12 کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار ملزم سے اسلحہ اور نقد رقم برآمد ہوئی، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق گشت پر مامور پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی ہوگیا جسے گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہوگیا۔ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت امیراللہ عرف مچھڑ کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز اور کیش رقم برآمد کر لی گئی ہے۔زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ سکھن پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔ پولیس فرار ہونے والے ملزم کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Next Post
عدلیہ میں خواتین ججز کا کردار اہم، مزید سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
Mon Mar 10 , 2025
اسلام آباد،10مارچ (پی پی آئی) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں خواتین ججز کا کردار نمایاں ہے اور عدالتی نظام میں شفافیت اور انصاف کے فروغ میں وہ کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین وکلا اور ججز کے لیے مزید سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔خواتین ججز کے عالمی دن کے […]