میرپورخاص میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، شہری عدم تحفظ کا شکار

میرپورخاص،11مارچ (پی پی آئی): رمضان المبارک کے دوران شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث شہری اور تاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ مسلح ملزمان گھروں اور دکانوں میں وارداتیں کرکے نقدی، قیمتی سامان اور موٹر سائیکلیں چھین کر فرار ہو رہے ہیں، جبکہ متعلقہ تھانے صورتحال کو قابو میں قرار دے رہے ہیں۔ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز سٹلائٹ ٹاؤن ناگوری مسجد کے قریب دو مسلح ملزمان نے سابق واپڈا اہلکار کریم ملک سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل چھین لیا۔لاچند آباد میں کامران جنرل اسٹور کے مالک سے تین مسلح ملزمان نے 65 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے، جبکہ حیدرآباد روڈ پر فاروق نامی شخص سے بھی نقدی اور موبائل لوٹنے کی واردات ہوئی۔شہریوں، تاجروں اور مختلف سماجی تنظیموں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہری ایکشن فورم، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان، مرکزی انجمن تنظیم تاجران، علما ایکشن کمیٹی اور امن فاؤنڈیشن سمیت مختلف تنظیموں نے ان واقعات کی مذمت کی ہے۔انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپورخاص سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ تھانوں کی حدود میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر کارروائی کی جائے اور ناقص کارکردگی دکھانے والے ایس ایچ اوز کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے۔تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ اگر امن و امان کی صورتحال بہتر نہ کی گئی تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اقوام متحدہ کے رہائشی رابطہ کار کی وزیر خزانہ سے ملاقات: اہم مسائل پر تبادلہ خیال

Tue Mar 11 , 2025
اسلام آباد،11مارچ (پی پی آئی)وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے آج وزارت خزانہ میں اقوام متحدہ کے رہائشی رابطہ کار، جناب محمد یحییٰ کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔ یونیسف کے جناب عبداللہ فاضل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں قرض کے انتظام، ماحولیاتی مالیات، اور پاکستان کی گرین انرجی کی طرف منتقلی جیسے […]