عید الفطر پر اضافی کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی کا حکم

کراچی 17مارچ(پی پی آئی) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے عید الفطر پر اضافی کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ سندھ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ حکام کو کرایہ کنٹرول کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اور عید الفطر کے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر عوام کو اضافی مالی بوجھ سے بچانے کے لیے سندھ حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، اور کسی کو عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹروں کی من مانی بند، اضافی کرایہ لینے والوں پر جرمانے اور قانونی کارروائی ہوگی۔ ٹرانسپورٹ مالکان کو متعین کردہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اگر کسی ٹرانسپورٹر کی جانب سے زائد کرایہ وصول کیا جا رہا ہو تو عوام فوری طور پر شکایت درج کرائیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے سندھ بھر میں بس اڈوں اور ٹرمینلز پر چیکنگ، زائد کرایہ لینے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ زائد کرایہ وصولی کی شکایات واٹس ایپ نمبر 0300-3495375 پر درج کرائیں، عوام زائد کرایوں کی شکایات پر بھیج سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کوئٹہ، پشاور اور کوئٹہ، کراچی روٹ پر ریل سروس چھٹے روز بھی معطل

Mon Mar 17 , 2025
کوئٹہ، 17 مارچ 2025 (پی پی آئی) کوئٹہ سے پشاور اور کوئٹہ سے کراچی تک ریل سروس چھٹے روز بھی معطل رہی۔ پیر کو ریلوے حکام کے مطابق پاک ریلوے کے اعلیٰ حکام نے ضروری مرمت کے لیے جعفر ایکسپریس کے خراب انجن اور بوگوں کو لاہور منتقل کرنے کا […]