آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رینجرز سیکیورٹی کانفرنس میں کراچی کے امن و امان کی صورت حال کا جائزہ

کراچی 17مارچ(پی پی آئی)  ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) میں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز کی زیر صدارت ہونے والی سیکیورٹی کانفرنس میں کراچی شہر کے امن و امان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران یومِ علی، رمضان کے آخری عشرہ، چاند رات اور عید الفطر کے حوالے سے خصوصی سیکیورٹی لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز کی جانب سے عادی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشترکہ آپریشن تیز کرنے کی ہدایات دی گئیں۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید سخت بنانے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے، کسی بھی قسم کی منافرت، جبری فطرہ، زکوۃاور شدت پسندی پھیلانے والے عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی حکمت عملی کا ازسرنو جائزہ لیا۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی شرپسند عناصر، مشکوک سرگرمی یا ناخوشگوار واقعہ کی فوری اطلاع رینجرز اہلکار، رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر، یا واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر دیں۔