پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم بدھ سے سعودی عرب کے چار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد (پی پی آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف کل سے سعودی عرب کے چار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ان کے ہمراہ وفد میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سمیت اہم وفاقی وزراء  اور سینئر حکام شامل ہوں گے۔دورے کے دوران وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان سے ملاقات طے ہے۔ دونوں رہنما تجارت کو فروغ دینے، اہم شعبوں میں شراکت داری بڑھانے اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے۔ایجنڈے میں باہمی دلچسپی کے امور شامل ہوں گے، جن میں عالمی اور علاقائی حالات، خاص طور پر غزہ کی صورتحال، مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورت حال اور مسلم امہ سے متعلق امور پر گفتگو ہوگی۔دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تاریخی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ باہمی مفاہمت کو فروغ دینے، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے اور دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر سفارتی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کی راہ ہموار کرے گا۔