پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سلامتی کونسل, اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی باشندوں کا قتل عام روکنے میں کردار ادا کرے: پاکستان

نیویارک،19مارچ (پی پی آئی)اقوام متحدہ میں پاکستان نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے اور پندرہ جنوری کے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے نیویارک میں سلامتی کونسل سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی باشندوں کے قتل عام کو فوری روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔پاکستانی مندوب نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کی جانے والی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔منیراکرم نے کہا کہ پندرہ جنوری کے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کیا جانا چاہئے تاکہ علاقے میں امن و استحکام بحال ہو سکے۔سلامتی کونسل کے اجلاس میں دیگر ممالک کے مندوبین نے بھی فلسطینی عوام کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس کے دوران متعدد ممالک نے بھی غزہ کی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔