عراق کا کراچی میں قونصل خانہ 20 سال بعد دوبارہ فعال، ویزہ سہولیات بحال

کراچی،19مارچ (پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے عراق کے قونصل جنرل ڈاکٹر مہر مجاہد جیجان نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور قونصل خانے کی بحالی پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عراقی قونصل جنرل کو کراچی میں قونصل خانہ دوبارہ کھولنے پر مبارکباد دی۔ڈاکٹر مہر مجاہد جیجان نے بتایا کہ کراچی میں 20 سال کے بعد عراقی قونصل خانہ دوبارہ کھولا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویزہ سمیت دیگر سہولیات کی بحالی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جس سے سندھ کی عوام اور زائرین کو سہولت ملے گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت عراقی قونصل خانے کی مکمل معاونت کرے گی۔ انہوں نے عراقی قونصل جنرل کو یقین دہانی کرائی کہ ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔عراقی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان کے قیام کے بعد عراق نے سب سے پہلے قونصل خانہ قائم کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی سے نجف کے لیے پروازیں دستیاب ہیں، جو زائرین کے لیے سہولت فراہم کریں گی۔ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ اور عراقی قونصل جنرل نے ایک دوسرے کو رمضان کی مبارکباد بھی دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اے این ایف کی کارروائیاں، 1138 کلوگرام منشیات برآمد، 3 افراد گرفتار

Wed Mar 19 , 2025
کراچی،19مارچ (پی پی آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 1138.11 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔ منشیات میں افیون، چرس اور ہیروئن شامل ہے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور، ماشخیل بارڈر، چمن، کراچی اور اسلام آباد […]