کراچی،19مارچ (پی پی آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 1138.11 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔ منشیات میں افیون، چرس اور ہیروئن شامل ہے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور، ماشخیل بارڈر، چمن، کراچی اور اسلام آباد میں کی گئیں۔ ان کارروائیوں کے دوران مختلف مقامات سے 840 کلوگرام افیون، 213.9 کلوگرام چرس، 84 کلوگرام ہیروئن اور 30 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کیے گئے۔حکام کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Next Post
موجودہ حکومتوں کے پاس کوئی واضح پالیسی نہیں، توجہ صرف اقتدار بچانے پر مرکوز: طاہر کھوکھر
Wed Mar 19 , 2025
مظفر آباد،19مارچ (پی پی آئی)پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی صدر اور سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک میں دو جماعتی نظام نے باریوں کا سسٹم قائم کر رکھا ہے، جس کے باعث پاکستان مسلسل مسائل میں الجھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتوں کے پاس کوئی واضح پالیسی نہیں اور ان […]