پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ, محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد،19مارچ (پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے چار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزرا  اور اعلیٰ حکام شامل ہیں۔دورے کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعلقات، اقتصادی تعاون اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیراعظم اور سعودی قیادت کے درمیان غزہ کی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں جاری پیش رفت پر بھی بات چیت ہو گی۔ مسلم امہ سے متعلق معاملات بھی ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے باہمی افہام و تفہیم کو فروغ ملے گا، تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر سفارتی ہم آہنگی بڑھے گی۔