پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنر ہاؤس کراچی میں اتحادِ رمضان کے تحت افطار ڈنر منعقد،طلبہ شریک

کراچی،19مارچ (پی پی آئی)گورنر ہاؤس کراچی میں اتحادِ رمضان کے تحت 17ویں افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹ، موٹر سائیکل اور عمرہ کے ٹکٹ کے خوش نصیبوں کا اعلان کیا گیا۔تقریب میں کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے افراد، جامعات، کالجز اور نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ شریک ہوئے۔افطار ڈنر کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت خوانی کی گئی۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام آباد میں نیشنل سیکیورٹی کی میٹنگ میں موجود ہیں، مگر ان کا دل گورنر ہاؤس میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں دہشتگردی کے خلاف متحد ہیں اور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، چین، متحدہ عرب امارات، قطر اور ترکیہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں، جس سے معیشت میں بہتری کی توقع ہے۔افطار کے موقع پر ہونے والی قرعہ اندازی میں بہاولپور کے رہائشی کریم بخش کے نام 120 گز کا پلاٹ نکلا۔ لیاری کے رہائشی شہزاد ولد عبد الکریم کو موٹر سائیکل ملی، جبکہ کورنگی کے محمد بلال کو عمرہ کا ٹکٹ دیا گیا۔محمد بلال نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ ان کی اہلیہ عمرہ کریں۔ اس پر گورنر سندھ نے اعلان کیا کہ محمد بلال اپنی اہلیہ کے ساتھ عمرے پر جائیں گے۔تقریب میں فوجی یونیفارم میں ملبوس بچوں کو کیش عیدی بھی دی گئی۔تقریب کے اختتام پر گورنر سندھ نے شرکائسے “پاکستان زندہ باد” اور “افواجِ پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگوائے۔