خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آل کراچی تاجر اتحاد کے وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے ملاقات

کراچی،20مارچ (پی پی آئی)آل کراچی تاجر اتحاد کے وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے ملاقات کی اور عید کی خریداری کے دوران بازاروں میں ٹریفک کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ملاقات میں بازار کے علاقوں میں کیمپ لگانے اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ بازار دیر تک کھلے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کو منظم کرنے کی ضرورت ہے۔تاجروں نے تجویز دی کہ خریداروں کی سہولت کے لیے رکشوں کو مارکیٹ کے علاقوں تک رسائی دی جائے، لیکن غیر مجاز رکشہ اسٹاپ نہ بننے دیے جائیں۔ انہوں نے غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات کے مسائل حل کرنے کے لیے ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ڈی آئی جی ٹریفک نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے تحفظات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، جس پر تاجروں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔