کراچی،20مارچ (پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کراچی کے مسائل پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر کے مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، وزیراعلیٰ کے معاون خاص وقار مہدی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔سندھ حکومت کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے شہر کے مسائل کے حل کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کو دورے کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں گٹرز کے بہنے، صفائی کے مسائل اور غیر قانونی پارکنگ کی مانیٹرنگ کے لیے ایک مانیٹرنگ سسٹم تیار کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے شہر کے مسائل کے لیے ایک پورٹل بھی بنوایا ہے جس پر گٹرز، تجاوزات اور صفائی کے مسائل اپ لوڈ کیے جائیں گے۔ انہوں نے روڈ کٹنگ کے مسائل کو اسٹریم لائن کرنے کی بھی ہدایت دی۔رمضان کے مہینے میں پولیس کا گشت بڑھانے اور عید کی شاپنگ کے حوالے سے مارکیٹس میں سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔ اس کے علاوہ، اسٹریٹ لائٹس، ٹریفک مینجمنٹ اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے احکامات دیے گئے ہیں۔روڈ کٹنگ کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے فیصلہ کیا کہ اب اس کی اجازت صرف میئر یا کمشنر کے ذریعہ دی جائے گی۔ عید کے بعد سوفٹ اینکروچمنٹ ہٹانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔لیاری میں پانی کی لائن بچھانے کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی جبکہ شہر کی اہم مارکیٹس کو خوبصورت بنانے کے لیے میئر کو ہدایت کی گئی ہے کہ چار مارکیٹس کو مالی سال کے آخر تک مکمل کیا جائے۔
Next Post
آل کراچی تاجر اتحاد کے وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے ملاقات
Thu Mar 20 , 2025
کراچی،20مارچ (پی پی آئی)آل کراچی تاجر اتحاد کے وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے ملاقات کی اور عید کی خریداری کے دوران بازاروں میں ٹریفک کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ملاقات میں بازار کے […]
