خواتین فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل راﺅنڈ 4دسمبر سے شروع ہوگا

لاہور: پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام نویں خواتین فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل راﺅنڈ 4دسمبر سے لاہور میں شروع ہوگا۔پنجاب اسٹیڈیم میں ہونے والی چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 8ٹیمیں شرکت کریں گی ۔کوارٹر فائنل چار اور پانچ دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ سیمی فائنلز 7دسمبر اورفائنل 9دسمبر کو شیڈول ہے ۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ترجمان نوید حیدر خان کے مطابق ٹورنامنٹ کا مقصد گراس روٹ لیول پر خواتین کے اندر فٹبال کو فروغ دینا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایونٹ کے انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

Next Post

سوات گالف کورس 21 سال بعد دوبارہ کھول دیا گیا

Wed Nov 27 , 2013
سوات: 21سال تک بند رہنے والے سوات کے کبل گالف کورس کو دوباہ کھول دیا گیا ۔ کبل میں آج (جمعرات )سے کلب کی تاریخ کے پہلے اوپن ٹورنامنٹ کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس میں 27 سینئر پروفیشنل اور 54 پروفیشنل سمیت 200 گالفر شریک ہوں گے۔ اس موقع پر سوات کے ڈپٹی کمشنر امتیاز حسین نے بتایا […]