کراچی کی اہم شاہراہوں کی بحالی اور شہری مسائل کے حل کے لیے ٹاسک فورس تشکیل

کراچی،26مارچ (پی پی آئی) حکومتِ سندھ نے کراچی کی اہم شاہراہوں اور تجارتی علاقوں کی تعمیر، تزئین و آرائش اور خوبصورتی کے لیے ایک اعلیٰ سطح ٹاسک فورس تشکیل دی ہے تاکہ متعلقہ محکموں کی سرگرمیوں میں ربط پیدا کیا جا سکے۔حکومت سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق، ٹاسک فورس کی سربراہی میئر کراچی ڈویژن کریں گے، جبکہ اس میں کمشنر کراچی ڈویڑن، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس (کراچی رینج)، ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ٹریفک)، اور دیگر اہم اداروں بشمول لوکل گورنمنٹ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، کراچی میونسپل کارپوریشن، ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ، اور متعلقہ ٹاؤن میونسپل کمشنر کے نمائندے شامل ہیں۔ٹاسک فورس صفائی، کوڑا کرکٹ ہٹانے، تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ، سیوریج کے مسائل، انفراسٹرکچر کی بہتری اور دیگر شہری معاملات کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کی سرگرمیوں کی نگرانی اوان میں ربط قائم کرے گی۔اس مہم کے تحت منتخب کردہ سڑکوں میں شاہراہِ فیصل، شاہراہِ قائدین، شیر شاہ سوری روڈ، شہیدِ ملت روڈ، حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ(کارساز روڈ)، عبداللہ ہارون روڈ سے شاہراہِ فردوسی (عبداللہ شاہ غازی مزار تک)، اور آئی آئی چندریگر روڈشامل ہیں۔تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹاسک فورس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ اس کے مینڈیٹ پر مؤثر عملدرآمد کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستانی معیشت 1.73% نمو کے ساتھ توقعات سے زیادہ، بلوم برگ

Wed Mar 26 , 2025
اسلام آباد،26مارچ (پی پی آئی)پاکستان کی معیشت نے پچھلے سال کی آخری سہ ماہی میں غیر متوقع نمو کا مظاہرہ کیا، بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معیشت کو شرح سود میں کمی اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے فائدہ ہوا۔بلومبرگ نے پاکستان کے ادارہ شماریات کی تازہ ترین رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دسمبر میں […]