خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وفاقی وزیر صحت اور گورنر خیبرپختونخوا کا مشترکہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد،21مارچ (پی پی آئی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزارت صحت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں خیبر پختونخوا میں صحت عامہ کی بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات پر گفتگو ہوئی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔گورنر کنڈی نے خیبر پختونخوا کے صحت کے شعبے میں درپیش چیلنجز کو اجاگر کیا۔ وزیر صحت مصطفی کمال نے خیبر پختونخوا میں صحت کے نظام کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔اس ملاقات میں فیصل کریم کنڈی نے مصطفی کمال کو وزارت صحت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی تجربات اور قائدانہ صلاحیتوں سے صحت کے شعبے میں بہتری آئے گی۔