خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پارا چنار ائیرپورٹ کو دوبارہ فعال کرنے کے اقدامات، ائیرپورٹس اتھارٹی حکام کا دورہ

پارا چنار،21مارچ (پی پی آئی) پارا چنار ائیرپورٹ کو دوبارہ فعال کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جس کے تحت پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور پی آئی اے کی مشترکہ ٹیم نے حال ہی میں ایئرپورٹ کا دورہ مکمل کیا ہے۔ یہ دورہ ایئرپورٹ پر تجارتی و امدادی پروازوں کی بحالی کے امکانات اور اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے کیا گیا۔ جوائنٹ بورڈ آف آفیسرز نے ایئرپورٹ کے بنیادی ڈھانچے، تکنیکی پہلوؤں اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ٹیم نے ٹرمینل بلڈنگ، رن وے، فائر گیراجز، پی اے اے کی رہائش گاہ، جنریٹر روم اور دیگر آپریشنل سہولیات کا معائنہ کیامعائنے کے بعد ٹیم کے ارکان نے ڈپٹی کمشنر پاراچنار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایئرپورٹ پر آپریشنز کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اس سے قبل وزارت دفاع کی ہدایت پر پی اے اے اور پی آئی اے ارکان پر مشتمل آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔