مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عارف والا کی اسٹیج اداکارہ چندا ثناقتل، لاش اوکاڑہ سے برآمد

اوکاڑہ،05اپریل (پی پی آئی) عارف والا کی سٹیج اداکارہ چندا ثنا کو قتل کر کے ان کی لاش اوکاڑہ سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق، مقتولہ کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا اور لاش کو تھانہ گوگیرہ کے علاقے میں پھینک دی گئی۔پولیس کو ہفتے کی صبح اطلاع ملی کہ قصبہ 34جیڈی کے قریب ایک نامعلوم لڑکی کی لاش پڑی ہے۔ مقتولہ نے سرخ لباس پہنا ہوا تھا اور اس کے ساتھ میک اپ کا سامان اور سگریٹ بھی برآمد ہوئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ مقتولہ نئی نویلی دلہن تھی اور قتل کے محرکات پسند کی شادی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی شناخت عارف والا کی رہائشی سٹیج اداکارہ و ڈانسر چندا ثنا کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور قاتلوں کی گرفتاری اور قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔