میرپورخاص،05اپریل (پی پی آئی)میرپورخاص کے علاقے گوٹھ حاجی ولی محمد منگریو میں پیش آنے والے المناک آگ لگنے کے واقعے میں پولیس نے تحقیقات کے بعد مقتولہ کے شوہر وینجو بھیل کو گرفتار کر لیا ہے۔ سندھڑی تھانے کی حدود میں کچھ روز قبل آگ لگنے سے حاملہ خاتون مسمات مریم اور ان کے دو بچے، ہرلال اور خوشحال، جھلس کرہلاک ہوگئے تھے۔ ایس ایس پی میرپورخاص ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی ہدایت پر ایس ایچ او خدا بخش رانجھانی نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا۔پولیس نے متاثرہ خاندان اور خاتون کے بھائیوں سے معلومات حاصل کیں، جس سے پتا چلا کہ مقتولہ مریم کو اس کا شوہر وینجو بھیل اکثر مار پیٹ کرتا تھا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔ورثہ کے بیانات کی روشنی میں پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ملزم وینجو بھیل کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ملزم نے انکشاف کیا کہ اسے اپنی بیوی پر شک تھا، جس کی وجہ سے اس نے بیوی کو چارپائی سے باندھ کر مار پیٹ کی، جس سے وہچل بسی تھی۔ بعد ازاں، ملزم نے اپنے بچوں کو بھی مار کر جھونپڑی کو آگ لگا دی تاکہ جرم کو چھپایا جا سکے۔ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 13/2025 زیر دفعہ 302,436 تعزیرات پاکستان سندھڑی پولیس اسٹیشن پر درج ہے۔ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Next Post
حکومت وعدے پورے کر رہی ہے،دانیال چوہدری کا دعویٰ
Sat Apr 5 , 2025
اسلام آباد، 5اپریل (پی پی آئی) پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات و نشریات دانیال چوہدری نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ حکومت نے عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کر دیے ہیں۔ انہوں نے مستحکم ہوتی معیشت کو ایک اہم کامیابی کے طور پر اجاگر کیا، جس کا سہرا […]
