پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی کراچی میں مارچ کرے گی

کراچی،8اپریل (پی پی آئی) جماعت اسلامی کراچی کے رہنما منعم ظفر نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج اور غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے 13 اپریل کو شاہراہ فیصل پر مارچ کا اعلان کیا ہے۔دارالعلوم نعیمیہ کے سربراہ مفتی منیب الرحمان سے ملاقات کے دوران منعم طفرنے کہا کہ غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے، محکمہ صحت کی رپورٹس کے مطابق 50 ہزار افراد شہید ہو چکے ہیں، اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے مظلوم عوام پر ظلم و ستم جاری ہے جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہیں۔ انہوں نے او آئی سی اور عرب لیگ پر تنقید کی کہ وہ صرف قراردادیں پاس کرنے تک محدود ہیں۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے زور دے کر کہا کہ یہ پاکستان کا فرض ہے کہ وہ مسلم ممالک کے قائدین کو متحد کرے اور اسرائیل کو جواب دے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اپنے مظلوم بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی کے شہریوں کا 13 اپریل کو شام 4 بجے شاہراہ فیصل پر استقبال کیا جائے گا۔انہوں نے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے مارچ میں شرکت کی اپیل کی۔ اس موقع پر مفتی منیب نے منعم ظفر کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مسلم ممالک کو اقوام متحدہ اور دیگر مغربی قیادت میں انسانی حقوق کی تنظیموں سے دستبردار ہو جانا چاہیے۔یاد رہے کہ 21 اور 22 رمضان المبارک کو امریکی قونصلیٹ کے سامنے جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور اس بار مارچ کے لیے شاہراہ فیصل کا انتخاب کیا گیا ہے۔