متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیرداخلہ کا انسانی اسمگروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

اسلام آباد،8اپریل (پی پی آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئے تعینات ہونے والے ڈی جی ایف آئی اے کو غیر قانونی امیگریشن کے خلاف مضبوط حکمت عملی تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی اور انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کی ہدایت کی۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار راجہ اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل وقار الدین سید سے ملاقات کے دوران کہی۔وزیر داخلہ نے انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کو سنگین نتائج کا سامنا کرنے کی تنبیہ کرتے ہوئے اس سنگین مسئلے کو فوری حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ انسانی ا سمگلروں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔محسن نقوی نے ڈی جی این سی سی آئی اے کو سائبر کرائمز کے خلاف کوششیں تیز کرنے کی بھی ہدایت دی، سائبر سیکورٹی کو بڑھتے ہوئے چیلنج کے طور پر تسلیم کیا۔ بیرون ملک خصوصی تربیت کے ذریعے NCCIA کی استعداد کار بڑھانے کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔