معروف کشمیری رہنما، بیرسٹر حمید بھاشانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

کیلگری کنیڈا،،09اپریل (پی پی آئی)معروف کشمیری رہنما، بیرسٹر حمید بھاشانی طویل بیماری کے بعدیہاں انتقال کرگئے۔ ان کی وصیت کے مطابق ان کے جسمانی اعضا  ضرورت مند افراد کو وقف کیے جائیں گے۔حمید بھاشانی کو نظریہ خودمختاری اور آزادی کا علمبردار سمجھا جاتا تھا۔ وہ مقبول بٹ شہید کے ساتھی اور اپنے بڑے بھائی ارشاد خان مرحوم کے نقش قدم پر چلتے رہے۔ زمانہ طالبعلمی میں جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن سے وابستہ ہوئے اور بعد میں اپنی تنظیم این ڈی پی بنائی۔ انہوں نے جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ رشید حسرت گروپ میں بھی خدمات انجام دیں۔بعد ازاں، حمید بھاشانی کینیڈا منتقل ہوگئے جہاں انہوں نے بار ایٹ لا کی تعلیم حاصل کی اور قانون کو پیشہ بنایا۔ وہ معروف اردو اخبار  سے بطور کالم نگار بھی وابستہ رہے۔ حمید بھاشانی، سابق صدر ریاست یعقوب خان کے دست راست لالا اعظم کے بڑے بیٹے اور ممتاز سیاسی شخصیت جاوید نثار ایڈوکیٹ کے بھتیجے تھے۔ ان کی وفات پر کیلگری میں بڑی تعداد میں لوگ ان کی رہائش گاہ پر پہنچے۔سینئر کشمیری لیڈر راجہ مظفر، ممتاز خان ایڈوکیٹ، صغیر حسن، ڈاکٹر صغیر مہتاب خان، صابر کشمیری ایڈوکیٹ، ڈاکٹر انور، صابر گل، اور انور اقبال نے حمید بھاشانی کی موت کو قومی نقصان قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اوکاڑہ میں ایک ہی روز میں 6حادثات, ایک شخص جاں بحق, خواتین اور بچوں سمیت 17 زخمی

Wed Apr 9 , 2025
اوکاڑہ،09اپریل (پی پی آئی) اوکاڑہ میں ایک ہی روز میں چھ مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ جرنیلی روڈ نزد پٹرول پمپ پر […]