اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سوشل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی قائم، سائبر کرائم سے نمٹنے کا نیا نظام

کراچی، 10اپریل (پی پی آئی)ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ 2025ء کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی قائم کر دی ہے، جس کا مقصد سوشل میڈیا پر کام کرنے والوں کے حقوق کا تحفظ اور آن لائن سیفٹی کو یقینی بنانا ہے۔اتھارٹی سوشل میڈیا پر غیرقانونی سرگرمیوں کو روکنے کی ذمہ دار ہوگی۔ اسی سلسلے میں کراچی میں ایپکس کمیٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی۔سوشل میڈیا کو رجسٹر کر کے باقاعدہ ریگولیٹ کیا جا رہا ہے تاکہ غلط معلومات اور جھوٹے پروپیگنڈے کے خلاف کارروائی کو ممکن بنایا جا سکے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ داخلہ میں ایک سیل قائم کیا ہے جو سوشل میڈیا پر غیر قانونی مواد رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایف آئی اے سائبر ونگ اور پی ٹی اے کا محکمہ داخلہ کے ساتھ رابطہ بڑھایا جائے گا تاکہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے خلاف موثر کارروائی کی جا سکے۔سوشل میڈیا کے لئے گائیڈ لائنز، ہدایات اور معیار طے کئے جا رہے ہیں تاکہ آن لائن پلیٹ فارمز پر مثبت اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔