خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ کے شعور کو شکست دینا پی پی کے بس کی بات نہیں:لعل چند مالہی

عمرکوٹ   06اپریل(پی پی آئی) پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے اور این اے 213 عمرکوٹ کے ضمنی الیکشن میں جی ڈی اے اور سندھ دریا بچاو¿ تحریک کے نامزد مشترکہ امیدوار لعل چند مالہی نے کہا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں جمہوریت، آئین اور انسانی حقوق کی بحالی کے لئے ساتھ چلنا ہوگا۔لعل چند مالہی نے کنری میں گفتگو کے دوران کہا کہ عوام اپنے ساتھ ہونے والے مظالم کا حساب پی پی پی مخالف ووٹوں کے ذریعے چکائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ کے شعور کو اب شکست دینا پیپلز پارٹی کے بس کی بات نہیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کی تین بار حلقے میں آمد کو الیکشن پر اثر انداز ہونے اور ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا اور الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کی درخواست کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ووٹرز کو پولیس کے ذریعے ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے لیکن اب یہ حربے کامیاب نہیں ہوں گے۔لعل چند نے مزید کہا کہ سندھ کا بچہ بچہ کینالوں کے خلاف سڑکوں پر ہے اور ایسا شعور سندھ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ تھر کی زمینیں غریب اور مسکین لوگوں سے چھین کر کارپوریٹ فارمنگ کے حوالے کرنا پیپلز پارٹی حکومت کی حرکت ہے اور اس منصوبے کو فی الفور ختم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی حمایت کھو چکی ہے اور عمرکوٹ کے ضمنی الیکشن میں شکست ان کا مقدر بن چکی ہے۔ 17 اپریل کا سورج اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔