اووسیز پاکستانیوں کے لئے گورنرہاؤس سندھ کے دروازے کھلے ہیں، ٹیسوری

اسلام آباد، 16اپریل (پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پہلے اوورسیز پاکستانی کنوینشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھول دیے اور انہیں گورنر ہاؤس کا مہمان بننے کی دعوت دی۔ گورنر سندھ نے اوورسیز پاکستانیوں کو واپسی سے قبل گورنر ہاؤس آکر بدلا ہوا پاکستان دیکھنے کی دعوت بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ بغیر سرکاری وسائل 50 ہزار بچوں کو مفت آئی ٹی تعلیم فراہم کی گئی ہے اور 10 لاکھ سے زائد افراد میں راشن تقسیم کیا گیا ہے۔گورنر نے بتایا کہ 56 لاکھ سے زائد شہریوں کو گورنر ہاؤس تک رسائی دی گئی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے امید کی گھنٹی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ زرمبادلہ بھیجنے پر خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی معیشت کی بہتری کے لیے وہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Leave a comment