شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کاٹی کے صدر کی امارات کے قونصل جنرل سے ملاقات میں تجارت کے فروغ پر اتفاق

کراچی، 16اپریل (پی پی آئی)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت کے فروغ اور کاروباری شراکت پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ معاشی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ جنید نقی نے باقاعدہ تجارتی چینلز کے فروغ کی ضرورت پر بات کی تاکہ مالیاتی لین دین میں شفافیت آئے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے۔جنید نقی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ ممکن ہے لیکن اس کے لیے کاروباری حلقوں کو ضابطہ اخلاق اور عالمی معیار کے مطابق کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے پاکستانی تاجروں کو رسمی ذرائع استعمال کرنے کی تاکید کی تاکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا تاثر بہتر ہو۔قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی نے پاکستانی کاروباری طبقے کو یقین دہانی کرائی کہ متحدہ عرب امارات پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ اور شفاف تجارتی فریم ورک کا قیام ضروری ہے۔ملاقات میں طے پایا کہ تجارت بڑھانے کے لیے نئے مواقع تلاش کیے جائیں گے، تجارتی وفود کے تبادلوں اور مشترکہ تجارتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ باہمی اقتصادی تعلقات کو نئی جہت ملے۔ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات جلد شروع کیے جائیں گے۔