جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے چیئرمین کا اے آئی اور ترقیاتی اقدامات کے لیے تعاون کا اعلان

کراچی،  17 اپریل  (پی پی آئی) وزیراعظم کے یوتھ پروگرامکے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے جمعرات کے روز سندھ مدرس? الاسلام یونیورسٹی  کا دورہ کیا اور ہشمت لودھی یوتھ ڈیولپمنٹ سینٹر، مصنوعی ذہانت اور ریاضیاتی علوم کے طلبہ سمیت دیگر شعبہ جات کے لیے تعاون کا اعلان کیا۔ان کے ہمراہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب سحرائی اور پی ایم وائی پی سندھ کے کوآرڈینیٹر فہد شفیق بھی موجود تھے۔ چیئرمین نے ہشمت لودھی یوتھ ڈیولپمنٹ سینٹر، آرٹیفیشل انٹیلیجنس لیب، بزنس انکیوبیشن سینٹر اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر مجیب سحرائی نے چیئرمین کو SMIU کی تاریخی حیثیت، طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور نوجوانوں کے لیے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 3000 طلبہ مختلف آئی ٹی پروگرامز میں زیر تعلیم ہیں اور آئی ٹی ٹاور کی ایک منزل کو مصنوعی ذہانت اور کاروباری تربیت کے لیے مختص کیا گیا ہے، جہاں نوجوانوں کی کیریئر ڈویلپمنٹ کے لیے مختلف سرگرمیاں جاری ہیں۔بعد ازاں، سرشاہنواز بھٹو آڈیٹوریم میں ایک تقریب منعقد ہوئی جہاں رانا مشہود احمد خان نے طلبہ، فیکلٹی اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ مدرس? الاسلام یونیورسٹی عظیم تاریخی ورثے کی حامل ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح سمیت کئی عظیم شخصیات نے یہاں سے تعلیم حاصل کی۔ یہ ایک قومی اہمیت کا حامل ادارہ ہے، اسی لیے حکومتِ پاکستان، خصوصاً وزیراعظم یوتھ پروگرام، SMIU کے طلبہ کو قومی و بین الاقوامی سطح پر مختلف مواقع فراہم کرے گا۔رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ ملک کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، تاہم یہ حقیقت ہے کہ ملک کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، لہٰذا نوجوانوں پر قومی ترقی کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم وائی پی پورے ملک کے نوجوانوں کے لیے اعلیٰ تعلیم، فنی تعلیم اور روزگار کے شعبوں میں مساوی مواقع پیدا کرنے پر کام کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ یوتھ ڈیولپمنٹ پالیسی کو وفاقی کابینہ میں پیش کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ ایک “ڈیجیٹل یوتھ حب” بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں نوجوان خود کو رجسٹرڈ کر کے قومی و عالمی سطح پر کیریئر کے متعدد مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ “گرین یوتھ موومنٹ کلب” بھی ملک کی جامعات میں قائم کیا گیا ہے تاکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف نوجوانوں کو تیار کیا جا سکے۔ انہوں نے نوجوانوں کے لیے دیگر پالیسی اقدامات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ان تمام اقدامات کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے، جو ملک کا روشن چہرہ ہیں۔