نوابشاہ میں انسداد پولیو مہم کل شروع ہو گی، تمام انتظامات مکمل

نوابشاہ،19اپریل (پی پی آئی)ڈپٹی کمشنر نوشہرو  فیروز محمد ارسلان کی زیر صدارت ایک اجلاس میں 21 اپریل 2025 سے شروع ہونے والی قومی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس کا مقصد ضلع کے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنانا تھا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون صدام حسین میمن، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام قادر کلہوڑو، ای پی آئی فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالستار، پی ای او ڈاکٹر غلام علی سولنگی، ڈاکٹر وجے کمار اور تحصیلوں کے سپروائزرز نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلم نے محکمہ صحت کے افسران کو زور دیا کہ گندم کی کٹائی کے لئے دیگر علاقوں سے آنے والے افراد کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ گرم موسم کے دوران ٹیموں کو جلد فیلڈ میں روانہ کیا جائے اور انہیں ٹھنڈے پانی اور او آر ایس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام قادر چانڈیو اور فوکل پرسن ڈاکٹر وجے کمار نے بتایا کہ ضلع میں پانچ سال تک کے 3 لاکھ 42 ہزار 312 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے لئے ایک ہزار 25 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں 893 موبائل، 73 فکس، 41 ٹرانزٹ اور 18 ایس ایم ٹی ٹیمیں شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ویکسین کی کولڈ چین برقرار رکھنے کے لئے تمام ضروری انتظامات کئے جائیں اور ٹیموں کو مکمل یونیفارم اور تعارفی کارڈز دیے جائیں گے۔ غلط رپورٹنگ برداشت نہیں کی جائے گی اور ویکسین، ویکسین کیریئر، پوائنٹرز اور دیگر میٹریل کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جھڈو نوکوٹ روڈ پر کار موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے بے قابو

Sat Apr 19 , 2025
جھڈو،19اپریل (پی پی آئی)جھڈو نوکوٹ روڈ پر روشن آباد علیانی اسٹاپ کے قریب ایک کار موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے بے قابو ہوگئی جس کے نتیجے میں سڑک کنارے موجود ایک لکڑہارے کا 10 سالہ بیٹا کیلاش کولہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، کار کی سواریاں محفوظ رہیں اور […]